نامعلوم مسلح افراد نے پیسٹی سائیڈ کے آفیسر ملازم حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Published on December 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)خانواھن کے گل مائنر کے پاس رند موری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نجی پیسٹی سائیڈ کمپنی کے آفیسر ملازم حسین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ملزمان نے 45 سالہ ملازم حسین کو صبح 9 بجے رند موری کے قریب نشانہ بنایا جب وہ گھر سے کمپنی کی میٹنگ کے لیے جارہا تھا واقع کی اطلاع پر خانواھن پولیس اور مقتول کے رشتہ دار بھاری تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ذرائع کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی جس سے مقتول کو 7 گولیاں لگیں پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے اور لاش کو تحویل میں لے کر کنڈیارو اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes