سعودی وزارت اطلاعات نے اردو سامعین کیلئے سعودی ریڈیو سے چوبیس گھنٹوں کی نشریات کا آغاز

Published on July 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments


جدہ (رپورٹ محمد عدیل )سعودی وزارت اطلاعات نے اردو سامعین کیلئے سعودی ریڈیو سے چوبیس گھنٹوں کی نشریات کا آغاز کردیا ہے جو وسط ستمبر تک تجرباتی بنیا پر جبکہ 23 ستمبر کو باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا ، نشریات میں اسلام اور قرآن و احادیث، تاریخی وعالمی حالات پہ مشتمل پروگرام پیش کئیے جارہے ہیں، یہ بات ڈپٹی چیئرمینن سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی فیصل الیافی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے وفد سے ملاقات میں بتائی، انہوں نے کہا کہ عالمی نشریات ستمبر 1950 میں مکہ مکرمہ سے شروع کی گئی تھی جس میں اردو پروگرام 15 منٹ کے ہوا کرتے تھے فیصل الیافی نے کہا کہ میڈیا کی دنیا میں رونماہونیوالی تبدیلیوں، چیلینجز کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جسکے لئے سعودی اردو نشریات نے سوشل میڈیا، انسٹاگرام، فیس بک، یوٹیوب، ایف ایم، شارٹ ویو اور سیٹلائٹ، ٹوئٹر پہ بھی اپنی نشریات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تمام معاملات کی منظوری خادم حرمین شریفین شاہ سلمان،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے سعودی وزیراطلات کی نگرانی میں کئی اور زبانوں میں بھی نشریات کو عالمی سروس میں شامل کیاگیا ہے، پاکستانی صحافیوں کی آمد پر فیصل الیافی کے علاوہ ڈائرکٹر جنرل اوورسیز پروگرامز رویشد الصحافی اور اردو نشریات کے سربراہ ڈاکٹر محمد لئیق اللہ خان نے استقبال کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی خبر یاواقعے کے ابلاغ کیلئے زبان کی بڑی اہمیت ہے، ، انہوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور سعودی وژن 2030، حج،عمرہ،معیشت، اور ترقی خوشحالی میں ابلاغی خدمات کو سراہا اور ہرممکن تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، اس موقع پر وفد کے سربراہ چئیرمین پی جے ایف امیر محمد خان نےکہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کی محبت، عقیدت اور مذہبی بنیادوں پہ قائم ہے اور نشریاتی پالیسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، انہوں نے فورم کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقینی بھی کروائی، اس موقع پر فورم۔کے ممبران کےاس حوالے سے انٹرویو ریکارڈ کئے گیے ۔ پاکستان جرنلسٹ فورم میں محمد شاھد نعیم ۔ معروف حسین۔ اسد اکرم ۔ ایس زیڈ بی نیوز کے اینکر محمد عدیل جمیل راٹھور ۔ محمد امانت اللہ۔ یحیی اشفاق۔ مصطفی خان نے شرکت کی اور اپنے اپنے تعاون کا یقین دلایا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes