پاکستان میں کیلے کا رقبہ 34830 ہیکٹرز،پیداوار154825 ٹن تک پہنچ گئی

Published on January 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان میں کیلے کا زیرکاشت رقبہ 34830 ہیکٹرز اور پیداوار 154825 ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے بتایاکہ سندھ میں کیلے کی پیداوار 127426ٹن اور پنجاب میں 9373ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسہ کیوینڈیسی، بصرائی،چمپا،گروس بائیکل، موسیٰ سیپی اینٹم،ہیلٹا نامی اقسام کاشت کرکے کیلے کی بہتر پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔کیلے کی اعلیٰ اقسام ایسے گرم مرطوب علاقوں میں انتہائی کامیابی کے ساتھ کاشت کی جاسکتی ہیں جہاں کہر نہ پڑتا ہو اور پودے گرم لو سے بھی محفوظ رہتے ہوں۔انہو ں نے کہاکہ جن علاقوں میں سالانہ ایک ہزار ملی لیٹر تک بارش ہو تی ہو، موسم سرمامیں درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری اور موسم گرما میں 21 سے24ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتاہو وہاں کیلے کی بہتر پیداوار ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ چونکہ کیلے کے پودے کی جڑیں کم گہرائی تک جاتی ہیں اس لئے اسے کافی پانی اور ایسی ذرخیززمین درکارہوتی ہے جس میں پانی اچھی طرح جذب کرنے کی صلاحیت ہو۔ انہوں نے بتایاکہ کیلے کی افزائش رائزوم کے ٹکڑوں اور زیر بچوں سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان پودوں کا درمیانی فاصلہ 1.5سے 2.5 میٹر تک رکھیں اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 676سے764تک رکھی جائے۔انہوں نے بتایاکہ باغبان مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme