لیموں منرلز اور وٹامنز سے بھر پور ، جو جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتا ہے

Published on July 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

نہار مُنہ لیموں کا جوس گرم پانی میں پینے سے موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے
فیصل آباد (یو این پی)لیموں جس کا نام سُن کر ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے انسانی صحت کے لیے ایک انتہائی مُفید فروٹ ہے، خاص طور پر موسم گرما میں جب لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہو اس وقت لیموں میں موجود وٹامن سی ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتا ہے اور سردیوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔اس آرٹیکل میں لیموں کے بیشمار فائدوں میں سے چند انتہائی اہم فائدوں کو شامل کیا جارہا ہے جنہیں جان کر آپ بھی لیموں کے گرویدہ ہوجائیں گے۔لیموں منرلز اور وٹامنز سے بھر پور ہوتا ہے جو جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتا ہے اور انسان کو بیمار نہیں ہونے دیتا، ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے جسم میں موجود چربی کو پگھلانا پڑتا ہے اور اس کام کے لیے ڈاکٹرز ہمیشہ صبح نہار مُنہ لیموں کا جوس گرم پانی میں پینے کا کہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کام لیے یہ ننھا فروٹ انتہائی ظاقتور ہے اور اس کے اندر فائبر کی ایک بڑی مقدار بھوک کو مٹاتی ہے اور لیموں میں سیب اور انگور سے بھی زیادہ پوٹاشیم ہوتی ہے۔لیموں دل، دماغ اور جگر کے لیے صدیوں سے انتہائی مُفید سمجھا جاتا ہے اور لیموں پر ہونے والی جدید میڈیکل سائنس کی ریسرچز بھی لیموں کی اس قابلیت کو تسلیم کرتی ہیں۔لیموں کا جُوس اینٹی بیکٹریا اور اینٹی وائرل خوبیوں کیساتھ اپنے چاہنے والوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ معدے سے تیزابیت کا خاتمہ کرکے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے خاص طور پر موسم برسات میں جب ہوا میں نمی کی مقدار بڑھی ہوتی ہے اور کھانے پینے کی اشیا پلک جھپکتے خراب ہوسکتی ہیں اور ایسی اشیا کھانے سے آپ پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں مگر لیموں پانی معدے میں تباہی مچانے والے جراثیموں کو بے قابو نہیں ہونے دیتا۔لیموں کے اندر موجود وٹامن سی جہاں اور بہت سے بیماریوں میں شفا ہے وہاں یہ سکن کو صاف کرتا ہے اور جسم پر بُڑھاپے کے اثرات کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes