جسٹس منصور علی شاہ نے نئے ججز کی تربیت کا دورانیہ بڑھا دیا

Published on August 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

10
لاہور(یواین پی)  عدالت میں بیٹھنے سے قبل ججز کو 6 ماہ کی تربیت لازمی قرار دیدی گئی جس کا اعلان چیف جسٹس جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کر دیا ۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جوڈیشل اکیڈمی میں اپنے خطاب میں کہا اپنی کمزرویوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے انہیں درست کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ عدالتوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ججز کو 100 فیصد ترقی دی جائے گی۔ دوران ٹرینینگ ججز کی صلاحیت کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کو تربیت دینے والے غیر ملکی ماسٹر ٹرینرز میں اسناد بھی تقسم کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme