اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے لیے 135 رنز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے میدان کے چاروں اطراف اچھے شاٹس کھیلے لیکن کوئٹہ کی ٹیم نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 134 رنز تک محدود رکھا۔واضح رہے کہ کرکٹ ایکسپرٹ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا ہدف کم ہے اس پچ پر 150سے زیادہ کا ہدف ہونا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ کپتان مصباح الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ جے پی ڈومینی کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے روسو اور آرچر کی جگہ ہیسٹنگز اور محموداللہ کو ٹیم میں شامل کیا تھا ۔