داسو واقعے کے بعد چین کا پاکستان سے متعلق اہم اعلان

Published on July 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) بھارتی سازش کا منہ توڑ جواب، داسو واقعے کے بعد پاکستان اور چین کے مابین مذاکرات پر چین نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کر دیا، سی پیک پر کام معینہ مدت میں مکمل کرنے پر اتفاق ہو گیا- تفصیلات کےمطابق پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی، دفاعی و سلامتی تعلقات مزید بڑھانے اورسی پیک پراجیکٹس پر کام معینہ مدت میں مکمل کرنے پر ایک بار پھر اتفاق کرلیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق داسو میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ای نے کی۔وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،اقتصادی،دفاعی وسلامتی کے امور ، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سی پیک پراجیکٹس پرکام کومعینہ مدت میں تکمیل تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کاخنان میں ہونے والی بارشوں،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نےپاکستان کی جانب سےچینی ہم منصب سے داسو واقعہ پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔فریقین نے داسو واقعے میں ملوث ذمہ دار عناصرکو بےنقاب کرنے، کیفر کردار تک پہنچانےکےعزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پرجاری کام کی نوعیت کاجائزہ لیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کیمونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر چین کے عوام کو مبارک باد بھی دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘جیسے امور پر حمایت جاری رکھنےکیلئے پُرعزم ہے‘۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme