یکم جون سے تمام یونیورسٹیز مکمل آن لائن کلاسز شروع کریں گی

Published on May 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ‏چیئرمین ایچ ای سی نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹیز آن لائن کلاسز مکمل تیاری کیساتھ ‏شروع کریں اور رواں سمسٹر کا کورس ورک جلد مکمل کرکے امتحانات لیے جائیں۔تفصیل کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔ یکم جون سے تمام یونیورسٹیز آن لائن کلاسز ‏شروع کریں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن نہ کھلنے کی صورت میں یونیورسٹیز آن لائن امتحانات لیں گی، آن لائن امتحان کے لیے گائیڈ لائنز دیدی گئی ہیں۔ یونیورسٹیز 15 ستمبر تک نیا سمسٹر شروع کریں گی۔ نئے داخلے میٹرک اور فرسٹ ایئر کے رزلٹ کی بنیاد ‏پر کیے جائیں گے۔ایچ ای سی نے ہدایت کی کہ طلبہ سے اسائنمنٹس، کوئز اور ‏سوال وجواب کا لائحہ عمل تیار کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme