ساکرو کے قریب روڈ حادثہ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی

Published on April 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

ٹھٹھہ(ڈسٹرکٹ رپورٹ حمید چنڈ)ساکرو کے قریب روڈ حادثہ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق تحصیل میرپور ساکرو کے قریب لدھیہ اسٹاپ پر سوار ساکرو کے شہری ڈاکٹر طفیل احمد خاصخیلی ولد ڈاکٹر غلام رسول خاصخیلی فیملی سمیت گھر جاتے ہوئے روڈ حادثے کا شکار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر طفیل احمد خاصخیلی زخموں کے تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔ ایک خاتون اور دو بچے زخمیوں میں شامل ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ساکرو کی عوامی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر غلام رسول خاصخیلی کے جوں سال اکلوتے بیٹے کی ہلاکت پر سماجی، سیاسی اور عام شہریوں میں غم کی لہر چھا گئی ہے اور ڈاکٹر غلام رسول خاصخیلی سے اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes