سینما کی تاریخ میں پہلی بار’’ہوٹل‘‘ فلم کا ’’ڈیجیٹل پوسٹر‘‘ممبئی میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، فلمسٹار میرا

Published on April 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

Graphic1
لاہور(یواین پی) لالی ووڈ فلمسٹار میرا اپنی آنے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی سائکو تھرلر فیچرفلم ’’ہوٹل‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں بھارتکا دورہ متوقع ہے جہاں سینما کی تاریخ میں پہلی بارفلم کا’’ ڈیجیٹل پوسٹر‘‘ کی نمائش کے لیے پیش کریں گی اور اس کے علاوہ وہ فلم ’’ہوٹل‘‘ کے تھیٹریکل ٹریلر بھی جاری کریں گی،اس سلسلے میں جب میرا جی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ ممبئی میں وہ اپنی آنے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جلد بھارت روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ سینما کی تاریخ میں پہلی بار ’’ڈیجیٹل پوسٹر‘‘ کی نمائش کے علاوہ تھیٹریکل ٹریلر کی نمائش کے ساتھ ساتھ ممبئی میں موجود پریس نمائندگان اور الیکٹرانک میڈیا سے خطاب بھی کریں گی، واضع رہے کہ ’’ہوٹل‘‘ فلم کی ٹیم شروعات سے مسلسل کوئی نہ کوئی سرپرائز دیتی چلی آ رہی ہے، یعنی پاکستان کی پہلی بالی ووڈسائکو تھرلر فیچر فلم ہے جو کہ مکمل طور پر لالی ووڈ میں پکچرائز ہوئی،دنیامیں پہلی بار’’ آفیشل تھیٹریکل ٹریلر‘‘ کی نمائش بھی فروری کے مہینے میں تمام پریس،الیکٹرانک میڈیا کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب کراچی میں منعقد کی گئی،یہی نہیں بلکہ گزشتہ ماہ مارچ میں پاکستان کی فلم انڈسٹری میں’’ہوٹل‘‘ نے ایک اور نئی روایت قائم کر دی، جوکہ’’سوشل نیٹ ورک گیم‘‘سے متعلق تھی جوکمپیوٹراسکرین،موبائل، آئی پیڈ،اینڈرائڈ ایپلیکیشن اور ٹیبلٹ پر با آسانی مفت دستیاب ہوگا، اس خبر نے فلمی انڈسٹری میں مزید ہلچل مچا دی اور اب یہ ہی نہیں بلکہ اب دنیا بھر کے سینما ؤں میں پہلی بار ’’ڈیجیٹل پوسٹر‘‘ کا اُپ گھاٹن کیا جائے گا جو کہ فلمسٹار میرا ممبئی پریس کلب ، بھارت میں جا کر کریں گی،فلمسٹار میرا کے مطابق فنکار کی کوئی سیما نہیں ہوتی، ہمیں ان سیماؤں سے زیادہ اپنے دن کے ذریعے ایک دوسرے سے ملانا ہے اور وہ اسی مثبت سوچ کے اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کے دورے سے شروعات کر رہی ہیں،امید ہے کہ ’’ہوٹل‘‘ فلم پاکستان اور بھارت کی تاریخ میں ایک ایسا تاریخی باب رقم کرے گی کہ جس سے دونوں ممالک میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء مزید بہتر ہو اور آپس کے تعلقات مثبتانہ انداز میں پروان چڑھیں، وہ دلی طور سے شکر گزار ہیں بیرون ملک اور خاص کرپاکستان کی پریس میڈیا کے رپورٹرز،ایڈیٹرز،عہدیداران اورالیکٹرانک میڈیا سے منسلک تمام افراد کی جنہوں نے ’’ہوٹل‘‘ کی ٹیم کی کاوشوں کو بڑا سپورٹ کیا اور فلم کی تشہیر میں اپنا مثبت کردار ادا کیا،جس کے لیے وہ اور ان کی ٹیم دلی طور پر مشکور ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme