ڈالر منہ زور، روپیہ کمزور، سونا بھی مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

Published on June 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

کراچی: (یواین پی) ملک بھر میں ڈالر کے منہ زور ہونے کے بعد روپیہ مزید کمزور ہو گیا ہے جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان بھری، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر ایک روپے 25 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت 164 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری طرف انٹر بینک میں ایک روپیہ 89 پیسے مہنگا ہو گیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے 5 پیسے کی سطح پر پہچ گیا۔ 2 دن کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہو گیا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔روپیہ کمزور ہونے کے بعد پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے اور ملکی برآمدی مصنوعات کی لاگت بڑھنے کے سبب توازن تجارت کی صورتحال بھی ابتر ہو سکتی ہے۔اُدھر سٹاک مارکیٹ میں بھی 314 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ حصص مارکیٹ کے انڈیکس میں 34 ہزار کی حد بھی گر گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 774 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔دوسری طرف سونے کی قیمت بھی مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں، فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 81500 روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes