پشاور اور فاٹا میں ایک ہی دن پولیو کے پانچ نئے کیسز سامنے آگئے

Published on September 30, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 837)      No Comments

\"POL\"

پشاور…پشاور اور فاٹا میں ایک ہی دن پولیو کے پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پشاور سے ایک اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں پشاور سے چھ ماہ کا قربان علی، خیبر ایجنسی کے ڈیڑھ سالہ فرمان، شمالی وزیر ستان کی ڈیڑھ سالہ نبیلہ، سات ماہ کی ماریہ اور ڈیڑھ سالہ سبیلا شامل ہیں۔ پانچوں بچوں کو پولیو ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں دی جاسکی۔ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 36 ہوگئی ہے جن میں 24 کا تعلق فاٹا اور 7 کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes