مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا128واں یوم پیدائش31جولائی کومنایا جائیگا

Published on July 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

کراچی(یواین پی) تحریک پاکستان کی نامور رہنما، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا128واں یوم پیدائش 31جولائی کو منایاجائے گا۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی زندگی، ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلز سے بھی مادر ملت کے حالات زندگی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں وہ1947ء میں دہلی کو خیر باد کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں،انہوں نے1965ء میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد جمہوری اقدار کو ازسر نوزندہ رکھنے کا کریڈٹ محترمہ فاطمہ جناح کو ہی جاتا ہے۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو انتقال کر گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes