بھا ئی جلاد بن گئے بہن کو طلاق لینے پر لو ہے کی زنجیروں میں جکڑ دیا

خاتون نے گھریلو نا چاکی ،خاوند کی مار کٹائی سے تنگ آ کر خاوند سے طلاق لی
تربیلہ غا زی (یواین پی) بھا ئی جلاد بن گئے بہن کو طلاق لینے پر لو ہے کی زنجیروں میں جکڑ دیا ظلم کی انتہابہن تم نے طلاق کیوں لی صوابی میں بہن کا طلاق لینا جرم بن گیا صوابی میں بہن کا طلاق لینا جرم بن گیا مسماة (ت ر) کی شادی صوابی کے رہا شی دلبر خان سے ہو ئی اور شادی میں چار بچے پیدا ہوئے گھریلو نا چاکی روز کی خاوند کی مار کٹائی سے تنگ آ کر مسماة (ت ر) نے خاوند سے طلاق لے لی اور طلاق لینے کے بعد خاتون نے اپنے بچوں کی خاطر ان پر ورش و اخراجات کے لیے عدالت میں کیس کیا لیکن سگے بھائیوں نے بہن کو منع کیا اور ساتھ نہ دیا الٹا کیس کرنے کی پاداش میں خود ہی جرگہ کیا سزا کے طور پر بہن کو پچھلے ایک سال سے گلے میں زنجیر باندھ کر کہڑکی کے ساتھ تالے لگا دئیے اہلیان علاقہ عوامی و سماجی حلقوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں ِوزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی کے پی کی حکومت اس خاتون کو بازیاب کروائے اور حبس بیجا، ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی ٹارچر کے جرم میں اس خاتون کے بھائیوں کو پابند سلاسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




تلاش کریں
تازہ ترین خبریں