لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش قریبی فصلوں سے برآمد
اوکاڑہ (یواین پی) تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود محلہ کریم آباد سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش قریبی فصلوں سے برآمد۔مقامی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ترجمان پولیس کےمطابق گزشتہ دنوں سات سالہ ریحان اعجاز کے اغوا کا مقدمہ تھانہ منڈی احمد آباد میں درج کیا گیا۔فرانزک ٹیمیں اورمقامی پولیس موقع پر موجود ہے تمام شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اغوا اورقتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال شفٹ کیاجا رہا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے پر وجہ موت سے آگاہ کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی دیپالپور شبیر احمد وڑائچ کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔
سوشل میڈیا پر سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
اوکاڑہ (یواین پی) سوشل میڈیا پر سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا اسد نامی ملزم گرفتار کرلیا اسکے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں اور مقدمہ درج کر لیا۔