شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بے قابو

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز بے قابو ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کی شرح 26 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس اجلاس میں افسران کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کی ہدایات کر دی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کوئی غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلے۔ کمشنر اور آئی جی سندھ کراچی میں شام 6 بجے کے بعد مکمل پابندی لگائیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ ٹیوشن سینٹرز چل رہے ہیں، انہیں بھی بند کرائیں۔۔ جمعہ کو دوبارہ شہر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔وزیراعلیٰ نے سٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کر دی جس میں ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور اویس شاہ شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes