شہر میں موجو د فلتھ ڈپو سے بھی کوڑا روزانہ کی بنیاد پر اٹھا یا جائے ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

روزانہ کی بنیاد پر سٹرکوں کی صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ کو شہر سے باہر لے جا کر تلف کریں
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے علی الصبح اکبر روڈ اور ملحقہ سٹرکوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لیا انہوں نے میونسپل کار پو ریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان دنوں میں بارش کی صورت حال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر سٹرکوں کی صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ کو شہر سے باہر لے جا کر تلف کریں شہر میں موجو د فلتھ ڈپو سے بھی کوڑا روزانہ کی بنیاد پر اٹھا یا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل سر وسز کی بہتر انداز میں فراہمی سے ہی لوگوں کو ریلیف ملے گا وہیں پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں بھی آسانی ہوگی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو ادھر ادھر پھینکنے کی بجائے کوڑا دانوں میں ڈالیں گھروں کے کوڑا کرکٹ کو گٹروں میں نہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون میونسپل سر وسز کی بہتر انداز میں فراہمی میں معاون ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ شہر میں موجو د پارکوں کی حالت کو بھی بہتر بنانے کے لئے بھی متعلقہ شعبہ متحرک ہوں پارکس میں واکنگ ٹریکس کو بہتر حالت میں رکھا جائے پھولو ں کی کیاریوں اور درختوں کی کانٹ چھانٹ کا عمل بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme