پاکستان بھارتی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں؛ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی

Published on September 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

0
اسلام آباد(یو این پی)سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ بھارت پر واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک اعلان جنگ سمجھا جائے گا، اْڑی واقعہ کی آڑ میں بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اس کے ساتھ وہ ہو گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اْڑی واقعہ کے بعد بھارت کی طرف سے محدود پیمانے پر جنگ کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں، مگر پاکستان بھی ڈرنے والا نہیں، پاک فوج کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق سیکریٹری دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جو ہو گا، وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ بھارت کو واضح کیا جا چکا ہے کہ کوئی بھی ائیر سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کے علاقے میں ایکٹ آف وار ہی لیا جائے گا۔ اس کو ہم جنگ سمجھیں گے، آپ اعلان کریں یا نہ کریں۔ ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں خالد نعیم لودھی نے کہا کہ یہ معاملہ حکمت عملی کے تحت مشکوک رکھا گیا ہے۔ وہ ہم سے نان فرسٹ یوز کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان سے پہلے جارحیت نہ کرنے کا معاہدہ، کب استعمال کریں گے جان بوجھ کر خفیہ رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog