صحت کے تحفظ کے لئے سرکاری محکمے اپنی ذمہ داری احسن انداز میں سر انجام دیں ڈپٹی کمشنر

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments


اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے کرونا وائرس سے بچاو ،حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ،ممکنہ پھیلاو کے خدشہ اور بڑھتے ہوئے ڈیلٹا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ضلع میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملد ر آمد کے لئے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی جان اور ان کی صحت کے تحفظ کے لئے سرکاری محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سر انجام دیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کرونا وائرس سے بچاؤکے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بتایا گیا ہے اس پر سختی سے عملد ر آمد سے اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں جہاں سرکاری ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کوآگاہی اور رہنمائی دے رہے ہیں وہیں پر عوام سے اپیل ہے کہ وہ ماہرین کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کو ضرور اختیار کریں تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں لیکن انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے عوام سوشل میڈیا سمیت دیگر غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان نہ دھریں محکمہ صحت کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مسئلہ کی صورت میں مستند ڈاکٹراور ہسپتال سے رابطہ کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme