سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی دوسری برسی 23فروری جمعہ کو منائی جائے گی

Published on February 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی دوسری برسی 23فروری جمعہ کو منائی جائے گی۔رحمان ملک12دسمبر 1951 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ سیاست میں آنے والے قبل وہ ایف آئی اے کے سربراہ کا عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں،۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کے بہترین کارکردگی کے بنیاد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا گیاتھا۔رحمان ملک 23فروری2022ء کو کورونا میں مبتلا ہوئے اور ستر برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题