پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ”آج“ سے کھل جائیں گے

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

لاہور(یواین پی) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج (پیر) سے کھل جائیں گے۔کورونا وباء کے خطرات کے پیش نظر طلبہ کوپچاس فیصد حاضری کے ساتھ بلوایا گیاہے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے نئے اوقات کار کا بھی اعلان کیا گیا ہے،لڑکوں کے سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ لڑکیوں کے سکولوں کا وقت صبح پونے 8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے، اس اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا۔سکولز ایجوکیشن کے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔پنجاب میں یونیورسٹیاں اور کالجز بھی آج دو اگست سے کھل جائیں گے۔ایچ ای سی کی کورونا پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں کو کھولا جائیگا،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے پاپند ہوں گے،یونیورسٹیوں کی انتظامیہ 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کے پاپند ہوں گے،اساتذہ و ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme