پرویز خٹک نےبھی فاٹا اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کر دیا

Published on March 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

6

پشاور(یوا ین پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے فاٹا اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں اصلاحات کے بعد بھی فاٹا پانچ سال تک گورنر کے تحت کام کرے گا جبکہ فاٹا کے ممبران صوبائی اسمبلی میں بیٹھے ہونگے۔تفصیلات کےمطابق فاٹا میں اصلاحات کی منظوری دی گئی تو وزیر اعلی پرویز خٹک نے اصلاحات میں اصلاحات کروانے کے لئے پریس کانفرنس کی ضرورت محسوس کی ، کہنے لگے ، 2018 میں فاٹا سے منتخب صوبائی اسمبلی کے ممبران کو فنڈز استعمال کرنے کی اجازت ہو گی اور نہ ہی اپنے علاقوں کے لئے انہیں قانون سازی کا حق ہوگا انہیں یہ حق حاصل کرنے کے لئے 5 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جارہا ہے مگر یہ منطق ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ فاٹا اصلاحات کو نافذالعمل بنانے کے لئے بننے والی کمیٹی میں صوبائی حکومت کو نمائندگی ہی حاصل نہیں۔وزیر اعلیٰ نے جہاں فاٹا اصلاحات پربات کی وہاں وہ پی ایس ایل کے انعقاد پر خوش دکھائی دیئے، زلمی ٹیم کے لئے جمعرات کے روز ضیافت دینے اور ٹیم  کے لئے دوکروڑ روپے جبکہ ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے خصوصی تحائف کا اعلان کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس موقع پر سپورٹس مینیجمنٹ اتھارٹی  قائم کی جائے گی جس کے سربراہ  زلمی ٹیم کے مالک جاوید افریدی ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes