شہری کورونا ویکسینیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں؛ سردار عثمان بزدار

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے – شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں – حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے – ایس او پیز پر عمل کر کے شہری نہ صرف خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں -انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے-کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے – خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوا تو ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ویکسینیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes