لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی گیندبازوں کے نام

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

لندن: (یواین پی) لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی گیندبازوں کے نام، انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 184رنز پر ڈھیر، جواب میں شاہینوں نے ایک وکٹ پر 50 رنز بنا لیے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ کا افتتاحی روز، پاکستانی بولرز پہلے امتحان میں کامیاب، انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ پوری انگلش ٹیم 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گوری ٹیم کے سات بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اوپنر ایلسٹر کک 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عباس اور حسن علی نے چار چار شکار کیے۔ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 50 رنز بنا لیے۔ اوپنر امام الحق چار رنز بنا کر اسٹورٹ برابر کا نشانہ بنے۔ اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔الیسٹر کک، جو روٹ، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوس بٹلر، مارک ووڈ، ڈوم بیس، سٹوارٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن،الیسٹر کک، جو روٹ، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوس بٹلر، مارک ووڈ، ڈوم بیس، سٹوارٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن،پاکستان اور انگلینڈ‌ کے مابین اب تک 81 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 24 انگلینڈ نے اور 20 پاکستان نے جیتے ہیں جبکہ بقیہ 37 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes