نامعلوم شر پسندوں نے کریانہ کی دکان  لوٹ کر آگ لگادی

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

محراب پور(یواین پی)نامعلوم شر پسندوں نے گاوں فیروز الدین بھٹی کے قریب کریانہ کی دکان کو رات کی تاریکی میں لوٹ کر آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق محراب پور کے گاوں فیروز الدین بھٹی کے قریب روڈ پر واقع بابر جٹ کی کریانہ کی دکان کو رات نامعلوم افراد نے دکان کی بیک سائیڈ پر دیوار توڑ کر دکان میں موجود سامان چور کیا اور بعداذان کو دکان کو آگ لگاکر موقع سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع محراب پور پولیس کو دی گئی گاوں والوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو راکھ کا ڈھیر بنادیا جسکی وجہ سے دکان میں موجود لاکھوں روہے مالیت کا کریانہ کا سامان جل کر راکھ بن گیا اس موقع پر دکاندار بابر جٹ کا کہنا ہے کہ میری کسی کیساتھ دشمنی نہیں ہے پولیس نے واقع کی این سی داخل کرکے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے اور موقع سے دو افراد کے پاوں کے نشان بھی محفوظ کرلیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes