فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل (آج) ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

0666ساؤ پاؤلو (یو این پی) ارجنٹائن اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان بیسویں فیفا ورلڈ کپ 2014 ء کا دوسرا سیمی فائنل میچ (آج) بدھ کو ساؤ پاؤلو کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستانی شائقین پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے دیکھ سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری 20 واں فیفا ورلڈ کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان (کل) بدھ کو ساؤ پاؤلو کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل سٹیج میں ارجنٹائن نے بیلجیئم شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ نے پنالٹی ککس پر کوسٹا ریکا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لیے کولیفائی کیا۔ ارجنٹائن کی ٹیم دو مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ ہالینڈ کی ٹیم ابھی تک یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 12 جولائی کو جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy