پارٹی پالیسی پر تنقید کرنے والے ارکین کی ممبر شپ منسوخ کی جائے گی :عمران خان

Published on August 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments
777
لاہور (یو این پی)تحریک انصاف نے پارٹی سے متعلق اندرونی معا ملات کے حوالے سے پبلک فورم پربات چیت کرٰنے پر پابندی لگا دی۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی پر پبلک فورمی میں تنقید کرنے والے رکن کی بنیادی ممبر شپ فوری معطل کردی جائے گی جس کے بعد اگر وہ ممبر ٹھوس جواز پیش نہ کرسکا تو ممبر شپ کو منسوخ کردیا جائے گا۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی فیصلے کو کھلے عام چیلنج کرنے والے اراکین کے خلاف کاروائی کریں گے اور پارٹی معاملات پر میڈ یا میں بات کرنے والے کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے ہر کارکن کو اپنی رائے دینے کا حق ہے لیکن پارٹی پالیسی کو پبلک فورم پر تنقید کا نشانہ نہیں بنا یا جا سکتا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy