یوم شہدائے پولیس ،ضلعی پولیس کا شمعیں جلا کر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت

Published on August 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

پولیس افسران اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ان کی قربانی لازوال ہے ڈی پی او فیصل شہزاد
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ضلعی پولیس جانب سے جناح پارک میں شمعیں جلا کر شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ڈی پی او فیصل شہزاد نے پولیس افسر ان کے ہمراہ شمعیں جلا کر شہدائے پولیس کی قربانیوں کو لازوال قرار دیتے ہوئے سلام پیش کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے ضلع بھر کےپولیس افسران کے ہمراہ یوم شہدائے پولیس کے حوالے جناح پارک میں شمعیں روشن کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس کے اڑتیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا تھا اوکاڑہ پولیس کے جن اڑتیس پولیس افسران اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ان کی قربانی لازوال ہے جس کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر پولیس افسران ، شہر کی سیاسی سماجی شخصیات ، وکلاء اور میڈیا ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جنہوں نے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy