سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری نے پاکستانی بھائیوں کے لیے دل کھول کر عطیہ دیا

Published on October 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

unnamed
ہارون آباد( یواین پی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان اور مسلم لیگ (ن) ریاض کے صدر رانا خالد اور ان کے رفقاء رہنماؤں نے سیلاب زدگان کے لیے 250000ریال پر مشتمل خطیر رقم اکٹھا کرکے پاکستان بھجوائی جس پر پاکستانی سفیر سعودی عرب خیام اکبر نے ان رہنماؤں کو شیلڈسے نواز ااور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب نے پاکستانی کمیونٹی سے عطیہ کے سلسلہ میں بھر پور مہم چلائی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری نے آزمائش کی اس گھڑی میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے پاکستانی بھائیوں کے لیے دل کھول کر عطیہ دیا اور اسی عزم کا اظہار کیا کہ ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھر پور مدد کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اسلامی بھائی چارے کی یہی بنیاد ہے پاکستانی سفیر سعودی عرب خیام اکبر نے اس عطیہ پر ملک قمر اعوان اور ان کے ساتھی رہنماؤں کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو مثالی قرار دے کر سراہا ۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد عاصم ،نائب صدرملک غلام محمد ،صدر یوتھ ونگ جدہ محمد آصف تھیم ،صدر یوتھ ونگ مکہ مکرمہ محمد نثار اور مسلم لیگ (ن)ریاض کے سرپرست اعلی چوہدری محمد مجید ،جنرل سیکرٹری ناصر محمود ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا عبد الطیف سندھو،صدر مسلم لیگ (ن) مزاحمیہ کاشف خان ،نائب صدر مسلم لیگ (ن)مزاحمیہ رانا شبیر ،فنانس سیکرٹری چوہدری خادم ،نائب صدر مسلم لیگ (ن) ریاض رانا اشرف نے بھی شرکت کی اور پاکستانی سفیر سعودی عرب خیام اکبر نے مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے ان نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید ظاہر کی وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes