صحافی جاوید حاکم کی بے لوث صحافتی خدمات قابل تحسین ہیں ا یس ایچ او عبدالواحد گجر

Published on August 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

لاہور(یواین پی) ایس ایچ او نشتر کالونی عبدالواحد گجر کی سینئر صحافی جاوید حا کم، عبدالرشید بھٹہ محبوب مغل شاہد جٹ ڈاکٹر عمران بشیر، اقبال نیازی،عاطف چوہدری، ابوبکر عتیق و دیگر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپ کی بے لوث خدمات قابل تحسین ہیں آپ معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں کسی جگہ خلاف قانون کوئی کام ہوتا دیکھتے ہیں اس کو آپ فوری منظر عام پر لاتے ہیں جس سے قانون حرکت میں آتا ہے آپ کی وجہ سے ہمیں بے شمار معلومات ملتی ہے امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مقصد ہے 14 اگست کے پروگرام اور محرم الحرام میں میں ہونے والی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کریں گے سفارشی کلچر کا خاتمہ کریں گے ہر غریب مظلوم کی فریاد پر فوری ایکشن لیتا ہوںسائلین کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے گشت و ناکوں کو خود چیک کرتا ہوں ناکوں پر ہر شہری کو بلاامتیاز چیک کیا جاتاہے تھانہ کی بہتری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے جلد مکمل ہو جائے گا جس میں کمرے حوالات اور سائلین کے بیٹھنے کی جگہ وغیرہ شامل ہیں آخر میں شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا بعد میں جاوید حاکم نے کہا کہ آپ اپنی مصروفیات سے قیمتی وقت نکال کر ہمارے آفس تشریف لائے ہم آپ کے شکر گزار ہیں آپ جیسے محنتی نڈر آفیسر واقعی محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں آپ کے آنے سے علاقے میں امن بحال ہوا ہے کریمنل کا جینا محال ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes