خواتین کو بھی کھیلوں اور تفریح میں مقابلہ کے یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں شمیلہ اسلم

Published on February 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

\"S.Aslam_\"
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہاہے کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں خواتین کو بھی کھیلوں اور تفریح میں مقابلہ کے یکساں مواقع فراہم کئے گئے ہیں یہ بات انہوں نے محکمہ سوشل ویلفےئر کے زیر اہتمام صنعت زار میں کوکنگ اور ڈریس میکنگ کے ضلعی مقابلے دیکھتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ڈی او سپورٹس ملک مرتضی ،بیوٹیشن صنعت زار مریم ،سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین و مرد نوشین ملک ،عظمی سلیم ، صبوحی حسن ، راحیلہ منور، ابرار حمیدی ، ظفراللہ خان بھی موجود تھے ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا کہ خواتین کی آبادی50فیصد سے بھی زائد ہے اور آبادی کے ایک بڑے حصے کو نظر انداز یا محروم رکھ کر ترقی کے خواب کی تعبیر ناممکن ہے اس لیے وزیر اعلی پنجاب نے خواتین کو بھی اس یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کا موقع فراہم کیا تا کہ خواتین بھی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کر سکیں اس موقع پر خواتین میں کوکنگ اور ڈریس میکنگ کے انفرادی اور فیملی مقابلے ہوئے۔کوکنگ کے انفرادی مقابلہ میں بوریوالا کی اقراء شہباز نے پہلی ، میلسی کی طاہرہ نے دوسری اور وہاڑی کی عائشہ نورین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فیملی کوکنگ کے مقابلہ میں تحصیل میلسی کی عنبرین ، ثمینہ اور صائمہ نے پہلی ۔ تحصیل بوریوالا سے شاہدہ ،پروین اور تسنیم نے دوسری اور تحصیل وہاڑی سے زنیرہ،ثمرہ اور رابیعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انفرادی ڈریس میکنگ میں تحصیل وہاڑی کی صفیہ، مرینا اور سدرہ نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔فیملی ڈریس میکنگ میں تحصیل بوریوالا کی کوثر پروین نے پہلی ،تحصیل میلسی کی بختاور نے دوسری اور تحصیل وہاڑی کی شاہدہ تنویر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی ایم پی اے شمیلہ اسلم نے پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین میں ٹرافیاں ، کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes