اعلی تعلیم کے لئے موبائل ری پیرنگ کی شاپ بنائی طالبہ ثناء

Published on August 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

میرے والدین غریب ہیں جو میرے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے
فیصل آباد (یو این پی)میں اپنی سٹڈی کے تمام اخراجات اپنی دکان سے حاصل کر کے اعلیٰ تعلیم حاصل کر نا چاہتی ہوں کیونکہ میرے والدین غریب ہیں جو میرے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے تو میں نے فیصلہ کیا کہ کو ئی ایسا روزگارہوجس سے میں روزی کماسکوں ان خیالات کا اظہارطالبہ ثناءنے یو این پی سے کیاانہوں نے مزید کہا کہ مجھے صرف مالی مشکلات کے علاوہ کو ئی پریشانی نہیں آئی مگر پھر بھی اللہ تعالی کا لاکھ بار شکر ہے کافی لوگوں سے بہتر ہو ں یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا اثر ہے کہ میں ایک 22سالہ لڑکی ہو کر ایک باعزت روزگار چلا رہی ہوں میں ایک چھوٹی شاپ سے بڑی شاپ بناؤں اور اس کا م میں اور بھی زیادہ لڑکیاں آئین میرے پاس زیادہ تر خواتین کارش لگا رہتا ہے جس سے مجھے کو ئی خوف اور خطرہ نہیں ہو تاوہاں دکان پر موجود خواتین نے بتایا کہ موبائل میں کئی شیکڑٹ چیز یں ہو تی ہیں جو ہم میل دکان دار کو بتا یا دکھا نہیں سکتیں ادھر ہم آسانی سے بتا سکتیں ہیں ہمارے پاکستان میں ایسی خواتین کی بےشمار دکانیں ہونی چاہیں میں ہرماہ تقریباً تیس ہزار کما لیتی ہوں کیونکہ ہردوڑ میں خوا تین نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme