جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، ایس ایچ او مانگامنڈی عمران یوسف

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی ) تھانہ مانگامنڈی میں نئے تعینات ہونے پر ایس ایچ او مانگامنڈی عمران یوسف نے صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے کیلئے آفیسران نے مجھے پر اعتماد کرتے ہوئے تھانہ مانگامنڈی تعینات کیا ہے۔انشاءاللہ بہت جلد جرائم پیشہ عناصر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔گزیشتہ روز پولیس کے جوانوں کی شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے ۔ انشاء الله اپنے تمام تر کوششوں کو بروے کار لاتے ہوئے شہیدوں کے خون کو رائگاں نہیں جانے دیں گے ۔اس موقع پر انچارج انویسٹی گیشن مانگامنڈی عبدال انعام اکرام نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے۔جرم کرنے والے بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔عوام سے التماس ہے کہ آپ کہی بھی کسی شخص کو مشکوک حالات میں دیکھتے ہیں فوری 15 پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔تاکہ کوئی بھی جرم کرنے والا سزا سے نہ بچ سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes