تہران: تیراہ منٹ پھانسی پرلٹکایا جانے والا شخص زندہ ہوگیا

Published on October 22, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

\"222\"
تہران ۔۔۔ کہتے ہیں کے موت کا وقت اللہ کی طرف سے ہی مقرر ہوتا ہے۔ تو ایران میں علی رضانامی شخص کو تیراہ منٹ پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا لیکن وہ بچ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں سینتیس سالہ علی رضانامی شخص پھانسی دیئے جانے کے باوجود  بچ گیا۔ علی رضا کو دو ہفتے قبل منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی ۔ وہ دم گھٹنے سے بیہوش ہوگیا۔ اہلکاروں نے علی رضا کو مردہ سمجھ کر تدفین کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا ۔ایک دن کے بعد مردہ خانے میں کام کرنے والوں نے علی رضا  کی سانس چلتے ہوئے محسوس کی اور اسے باہر نکال لیا۔ حکام نے علی رضا کو دوبارہ پھانسی دینے کا حکم دے دیا ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے پھانسی پر دوبارہ عمل درآمد کی صورت میں عالمی سطح  پر شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy