کینسر پیدا کرنے والے ریڈیکلز کے خاتمہ میں بھنڈی کا اہم کردار ہے طبی ماہرین

Published on August 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

موسمی وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے کے لیے ہمارے جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقتور کرتی ہے
فیصل آباد (یو این پی) بھنڈی توری سبزیوں کی شہزادی ہے ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔بھنڈی توری ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو معدے کو بھرا رکھتا ہے اور جلد بھوک نہیں لگنے دیتا اور کھانے کو ہضم کرنے میں انتہائی مُفید ہے، وہ حضرات جو ڈائیٹینگ کرتے ہیں اُن کے لیے بھنڈی توری ایک کراماتی سبزی ہے۔بھندی توری نظام انہظام کو فعال کرتی ہے کیوں کے یہ فائبر سے بھر پُور ہوتی ہے، یہ نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے بلکہ آپ کی صحت کو بہتر بھی بناتی ہے۔کیلوریز کو جلانے کے لیے جسم کو مشقت کی ضرورت ہوتی ہے وگرنہ انسان موٹاپے جیسی بیماریوں کا شکار ہوتا ہے، بھنڈی توری کم کیلوریز والی سبزی ہے جو جہاں بھوک مٹاتی ہے وہاں جسم کو بہت کم کیلوریز دیتی ہے۔ بلوٹینگ کو ختم کرنے میں انتہائی کارآمد ہے۔بھنڈی توری میں موجود قدرتی بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے جو دل کی بہت سے بیماریوں کا باعث ہے۔بھنڈی توری انٹی آکسی ڈینٹس سے بھر پور ہوتی ہے جو جسم میں کینسر پیدا کرنے والے ریڈیکلز کا خاتمہ کرتی ہے اور کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔بھنڈی توری ہمارے دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور موسمی وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے کے لیے ہمارے جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقتور کرتی ہے۔بھنڈی توری میںفولیٹس کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو زچہ بچہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔بھنڈی توری میں شامل فائبر شوگر کے خون میں شامل ہونے کے عمل کو سُست کرتا ہے جس سے شوگر کا لیول خون میں کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے اور انسولین ہارمونز کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا۔بہت سے میڈیکل سٹڈیز کے مطابق بھنڈی توری جہاں خون میں شوگر کو شامل ہونے سے روکتی ہے وہاںشوگرکے مرض کو پیدا نہیں ہونے دیتی اور خاص طور پر ایسے افراد جن کے خاندان میں شوگر کی بیماری ہے اُن کا بھنڈی توری کھانا اُن کو اس مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بھنڈی کا ریگولر استعمال گُردوں کی بیماریوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔بھنڈی توری وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتی ہے دمہ میں انتہائی مفید ہے۔بھنڈی توری دماغ کو طاقتور اور حافظے کو مضبوط بناتی ہے، اور برین بوسٹر کی طرح کام کرتی ہے۔یعنی یہ جسم کے جوڑوں کے لیے، لنگز کے لیے، گلہ پکنے کی صورت میں اور پیٹ کی بہت سی بیماریوں میں انہتائی مفید ہے۔بھنڈی توری میں موجود وٹامن اے اور سی آنکھوں کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور آنکھوں کی بہت سے بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题