ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

لاہور (یواین پی) عید میلاد النبیﷺ کی آمد میں کم دن باقی رہ گئے، ربیع الاول کی چاند کی رویت کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب، چاند کی پیدائش ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کو ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ربیو الاول کے مبارک مہینے کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ ربیع الاول کا آغاز ممکنہ طور پر 8 اکتوبر سے ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر کو نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题