بورے والا‘عید کے پیش نظر بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا

Published on May 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

بورے والا(یواین پی)عید کے پیش نظر بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا،لوگ نئے جوتے کپڑے اور جیولری خردیدنے میں مصروف،مہندی لگانے والوں،چوڑیاں فروخت کرنے اور بیوٹی پارلروالوں کی بھی چاندی،گاہکوں سے منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔ماہِ صیام کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی شہر کے تمام بازاروں میں عید کی شاپنگ کرنے والے خریداروں کا بے تحاشہ رش نظر آرہا ہے،لوگ اپنے پیاروں کے لئے نئے جوتے کپڑے اور بناوٗ سنگھار کی دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف نظر آتے ہیں، دوسری جانب مہندی لگانے والے مرد وخواتین چوڑیاں فروخت کرنے اور بیوٹی پارلر وں پہ بھی لوگ جوق در جوق آتے نظر آرہے ہیں، تاہم کچھ دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی بھی کردی ہے جس سے گاہک کافی پریشان اور دوکانداروں سے الجھتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں،گاہکوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وہ اپنے بچوں اور خواتین کے لئے ونڈو شاپنگ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ کمر توڑ مہنگائی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes