بدقسمتی سے ہماری زرعی تحقیقات گزشتہ دہائیوں سے جمود کا شکار رہیں حسین جہانیاں گردیزی

Published on August 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی/مہرسجاد) ز رعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک ارب 79کروڑ روپے مالیت سے فصلات اور انسانی صحت میں بہتری کیلئے جینوم ایڈیٹنگ کے تین سالہ قومی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب یونیورسٹی کے کیس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیرزراعت و پروچانسلرحسین جہانیاں گردیزی نے مہمان خصوصی جبکہ پاکستان پاکستان کونسل فار سائنٹفک و انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر سید حسین عابدی نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر قمر الزمان خاں‘ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر آصف علی‘ ترقی پسند کاشتکار آفاق ٹوانہ بھی مہمانان میں شامل تھے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرزراعت نے کہا کہ حکومت زراعت کو پھر سے ایک پرکشش اور منافع بخش کاروبار بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے کسان کارڈ کے اجراءکے ساتھ ساتھ اس کی پیدا کردہ زرعی اجناس کی مناسب قیمت پر فروخت بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ ہر چند زرعی اداروں میں باصلاحیت قیادت‘ ملک میں ذرخیز زمین اور موزوں ترین موسمیاتی حالات دستیاب ہیں تاہم بدقسمتی سے ہماری زرعی تحقیقات گزشتہ دہائیوں سے جمود کا شکار رہیں لیکن وہ پراُمید ہیں کہ حکومت کی طر ف زرعی تعلیم و تحقیق سے وابستہ اداروں کی جس طرح سرپرستی کی جا رہی ہے وہ بہت جلد درپیش جملہ مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت کرکے اپنی ذمہ داریوں سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآ ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب میں 7ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ 15ارب روپے تک لیجانے میں کامیاب ہوگئے تھے جسے امسال دوگنا اضافہ کیساتھ 31ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ زرعی یونیورسٹی میں جینوم ایڈیٹنگ کا قومی سینٹر اہم زرعی فصلات اور پھلوں کی پیداوار میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انہیں مزید صحت افزاءبنانے سمیت ان کی شیلف لائف بڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین کروڑ آبادی والے ملک میں آج 22کروڑ لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں زرعی تعلیم و تحقیق خصوصاً زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ صوبائی وزیرزراعت نے شعبہ زراعت میں نئی اور قابل عمل اصلاحات متعارف کروانے پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری سونامی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں زرعی تعلیم و تحقیق کے ادارے پوری توانائیاں صرف کریں گے اس حوالے سے اگر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ہر طالبعلم گریجویشن مکمل ہونے سے قبل نصف درجن درخت لگا کر ا نکی نشوونما یقینی بنالے تو وہ ایک بڑے اور صحت افزاءانقلاب کا حصہ بن سکتا ہے۔ پاکستان کونسل فار سائنٹفک و انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین ڈاکٹر حسین عابدی نے جینوم ایڈیٹنگ کے قومی سینٹر کے افتتاح پر یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس سے مقررہ ہدف حاصل کرنے میں اہم پیش رفت ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جس پروگرام کو بھی پرعزم سیاسی قیادت کی سرپرستی میسر ہووہ کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوتی ہے اور اس اہم تقریب میں صوبائی وزیرزراعت کی موجودگی اس امر کی دلیل ہے کہ حکومت زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کس قدر سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند دہائیاں قبل تک چین نے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کو اپنے ملک میں ٹرانسفر کرکے اس کی ریورس انجینئرنگ میں مہارت حاصل کرکے اپنی قوم کو اختراعات کیلئے تیار کیا اور آج وہ دنیا بھر کو اپنی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ باصلاحیت سائنس دان بھی موجود ہیں لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ اہداف کے حصول کیلئے بہترین کمبی نیشن کی موجودگی کامیابی سے ضرور ہمکنار کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں بائیوٹیکنالوجی کا قومی سنٹر بنایاگیا ہے جو جلد ہی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دے گا جس سے زرعی اجناس کی ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ کا عمل رواج پائے گا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت میں ایک سینٹر فار ایکسی لینس بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس بڑے کام کیلئے یونیورسٹی میں چند سال قبل قائم کیا گیا یہ سنٹر بہترین انتخاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ملک کی 10زرعی جامعات کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ اپنے طالب علم کو گریجوایشن سے قبل کم سے کم 20درخت لگ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme