سویڈن اور ہالینڈ میں ہونیوالی قران کریم کی بے حرمتی کے خلاف فاروق آباد میں احتجاجی ریلی

Published on January 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی) سویڈن اور ہالینڈ میں ہونیوالی قران کریم کی بے حرمتی کے خلاف فاروق آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر مولانا ریاض رضوی عمر زمان صدیقی قاری شاہد محمود سلمان اثری ودیگر مقررین نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا سویڈن اور ہالینڈ میں ہونیوالی قران پاک کی بے حرمتی پر ملک پاکستان کے حکمران سویڈن اور ہالینڈ کے سربراہان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گستاخی قران پر موجودہ حکمرانوں کی پراسرار خاموشی ہرگز برداشت نہیں کریں گے وزیر اعظم شہباز شریف سویڈن اور ہالیڈ سے ہمیشہ کے لئے سفارتی تعلقات ختم کرے آج پوری قوم گستاخانہ خاکوں اور بے حرمتی قران پر سراپا احتجاج ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme