ننھے پھولوں پر بزدلانہ حملہ

Published on December 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

Umar Farooq
سولہ دسمبرکادن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے آج سے 43سال قبل پاکستان کے ایک بازو مشرقی پاکستان کو اپنے کی نادانیوں اور اغیار کی شازشوں کی وجہ سے پاکستان سے کاٹ کر بنگلہ دیش بنا دیا گیاتھا اور جب سولہ دسمبر کی یاد میں ملک بھر میں سمینار اور مختلف پروگرامات سقوط ڈھاکہ پر کیے جارہے تھے اس وقت پاکستان ایک اور بڑی قیامت برپا کر دی گئی ،بزدلی کی یہ بڑی کاروائی آرمی پبلک سکول پشاور میں ہوئی اسکول میں داخل ہو کر دہشت گردوں میں سے ایک نے نے اپنے آپ کو اڑا لیا لیکن باقی ظالم ایک ایک کرکے معصوم بچوں پر جدید اسلحے سے گولیاں برساتے رہے،یہ بات بھی سمجھ سے باہر ہے کہ گورنر ہاوس اور وزیراعلی ہاوس سمیت بہت سی اہم عمارات آرمی سکول کے قریب ہی واقعہ ہے اس کے باوجود ریسکو آپریشن میں دیر اور اس احساس مقام پر دہشت گردوں کا حملہ بھی خود ایک سوال ہے سکول میں معصوم بچوں استاتذہ اورعملے کو یرغمال بنا کر جس انداز سے گولیوں اور بارود سے اڑایا گیا اس سے انسانیت کی کس طرح تذلیل کی گئی،پاک آرمی نے پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور اطلاع ملتے ہی سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین اور عزیز بھی پہنچنا شروع ہو گئے اس دوران سکول میں دھماکوں کا سلسلہ جاری تھا اس باہر موجود والدین سمیت پوری پاکستانی قوم کے دلوں پر وہی دھماکے محسوس کیے جارہے تھے کیونکہ سکول میں ننھے پھول موجود تھے اتنی بے دردی کا مظاہرہ تو کوئی شکاری بھی اپنے شکار کے ساتھ نہیں کرتا ،وہ مائیں جنہوں نے اپنے پیارے پیارے ننھے منے بچوں کو کس طرح پیار کے ساتھ تیار کرکے مستقبل کے خوابوں کے ہمراہ سکول بھیجا ہو گا اور آج پورے پاکستان کی مائیں درجنوں بچوں کی تڑپتی لاشیں دیکھ کر جہاں غم کا پہاڑ بن گئی وہاں ظالم دہشتگردوں کو بدعائیں دیتی نظر آئی ،اگر بھارت اس بزدلانہ کاروائی میں ملوث ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرئے پاکستانی قوم میں ہمت اور جرات ہے اور اگر اس کاروائی میں طالبان ملوث ہیں تو وہ مسلمان اور پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیں کوئی بھی مذہب اور معاشرہ بچوں خواتین اور عام شہریوں پر ظلم ستم کرنے کی اجازت نہیں دیتا ،130سے زائد معصوم پھولوں کو بے دردی کے ساتھ مسل دیا گیا اس واقعہ کے فوری بعد جماعت اسلامی ،ایم کیوایم، پاکسان مسلم لیگ ن،جمیعت علماء اسلام،تحریک انصاف ،اے این پی کے رہنماوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر اس کاروائی کو انتہائی بذدلانہ عمل قرار دیا،اس بذدلانہ حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنا18دسمبر کا احتجاج اور پاکستان عوامی تحریک نے اپنا 17دسمبر کا احتجاج ملتوی کر دیا ،وزیراعظم پاکستان جناب نواز شریف نے 17دسمبر کوتمام سیاسی قیادت کو پشاور میں اکھٹا کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ،انڈیا ،اسرائیل ،امریکہ یا طالبان جو بھی اس بزدلانہ ترین حملے میں ملوث ہے وہ یاد رکھیں پاکستانی قوم ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں،اتنے درد ناک لیکن بزدلانہ حملے پر ہر پاکستانی کی آنکھ ضرور نم ہے لیکن پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ بلند رہیں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题