اِن ہاؤس تبدیلی جلد آئیگی‘ بلاول اپنی عمر سے بڑی باتیں کر رہا ہے : شجاعت

Published on August 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

02
بلاول سیاست کی الف ب نہیں جانتے‘ بڑی سیاست کرنے کے لیے اسے وقت درکار ہ
سرگودھا (یواین پی) مسلم لیگ (ق) کے قائد چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی نااتفاقیوں‘ ہٹ دھرمیوں اور بے وقوفیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت چل رہی ہے۔ ان ہاو191س تبدیلی کا امکان ہے اورایسا جلد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے قائد و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سرگودھا میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر اپوزیشن آج بھی متحد ہو جائے تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی عمر سے زیادہ بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ بلاول سیاست کی الف ب نہیں جانتے‘ بڑی سیاست کرنے کے لیے اسے وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنے سال تک اپوزیشن میں رہنے کے باوجود کنٹینر پر نہیں چڑھ سکے۔ دیکھتے ہیں بلاول کیسے چڑھ سکے گا۔ بجٹ اجلاس میں پچاس حکومتی ارکان کا غائب ہونا فارورڈ بلاک کا پیش خیمہ ہے۔ اس کے بعد ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes