سنٹرل جیل ہری پور میں کھیلوں اور ثقافت کا ہفتہ منایا گیا

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 762)      No Comments

قیدیوں نے حصہ لیا، تقاریر، کوئز مقابلے، مزاحیہ خاکے اور ملی نغمے پیش
ہری پور(یواین پی)صوبائی حکومت اور جناب آی جی جیل خانہ جات خالد عباس کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سنٹرل جیل ہری پور میں کھیلوں اور ثقافت کا ہفتہ منایا گیاسپورٹس پروگرام کا افتتاحی تقریب کا انعقاد۔ جس مین کھیلوں کے مقابلے کروائے گے۔ جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قیدیوں نے خوب حصہ لیا۔ تقاریر، کوئز مقابلے، مزاحیہ خاکے اور ملی نغمے شامل تھے۔ اس کے علاوہ موسیقی اور مشاعرے نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اختر حسین شاہ صاحب نے کی۔تقریب کے اختتامی حصے میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پورجناب حامد خان صاحب نے قیدیوں سے خطاب کیا اورکہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد قیدیوں کو تفریح فر اھم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی زھنی اور جسمانی نشونما کرنا ھے۔اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تقاریب کے انعقاد کا وعدہ کیا۔ قیدیوں نے اس پروگرام کو بہت پسند کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题