گاڑیوں سے سلنڈر نہ اتروانے کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے؛عاطف شہزاد

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

گیس سلنڈرز انتہائی خطرناک ہے شدید قسم کے حادثات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اوکاڑہ (یو این پی)این5 سنٹرل زون سیکٹرون میں سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے بسوں اور اور دوسری گاڑیوں سے سی این گی/ایل پی گی سلنڈر اتروانے کے حوالے سے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات کی روشنی میں نیشنل ہائے ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران کی پی ایس ویز ڈرائیورز اور عملے کو گیس سلنڈر ریموو کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ اس کے اگلے مرحلے میں گاڑیوں سے سلنڈر نہ اتروانے کی صورت میں مالکان کو بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے کیونکہ نیشنل ہائے ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت عوام الناس کی جان و مال کی ہے۔پی ایس ویزگاڑیوں میں گیس سلنڈرز کی موجودگی انتہائی خطرناک ہے اور ان کی وجہ سے شدید قسم کے حادثات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes