دفاعی ادارے کو بد نام اور فحاشی کو فروغ دینے والے ٹی وی چینلز کو بند ہو نا چاہئے طیب حسین رضوی

Published on May 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

PHOTO LALYANI Syed Tayyab Hussain Rizwi
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)دفاعی ادارے کو بد نام اور فحاشی کو فروغ دینے والے ٹی وی چینلز کو بند ہو نا چاہئے، صحافیوں پر حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حامد میر پر حملے کے ملزمان کو بے نقاب ہونا چاہئے ، پاکستان کے تمام ادارے مل کر حقائق کو منظر عام پر لائیں، تا کہ قوم میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے، ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج، آئی ایس آئی اور دیگر دفاعی ادارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں جن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان پر بلا ثبوت الزامات عائد کرکے ان کی دنیا بھر میں تشہیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس کی آڑ میں قومی دفاعی ادارے پر کیچڑا اچھالنا بھی انتہائی قابل مذمت فعل ہے، اس سارے گیم کے پیچھے کون سی سازش تھی بے نقاب کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کیلئے پوری قوم متحد ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دے گی، پاک فوج اور آئی ایس آئی نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کیلئے قربانیاں دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme