پاکستان کا 74 واں یوم آزادی 14 اگست کو روایتی و ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

پشاور(یواین پی)پاکستان کا 74 واں یوم آزادی 14 اگست کو پورے ملک میں روایتی و ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ ہوگا،صوبائی دارلحکومت پشاور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ پشاور شہر کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری دفاتروں کو برقی قمقوں سے سجانے کا کام شروع کیاگیا ہے شہر بھر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لگائے گئے ہیں۔ ملک کا 74 واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ اس مملکت خدادا پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔یوم آزادی کے حوالے سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں خصوصی تقریبات منعقدہو گی چودہ اگست کو عام تعطیل ہو گی۔ اور ہونے والی تقریبات میں پرچم کشائی کے علاوہ کیک بھی کاٹے جائینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes