وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا یوم آزادی پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم آزادی پر ون ویلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی۔ کم عمر افراد کے خلاف گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog