آنٹی کیوں کہا،خاتون نے نوجوان لڑکی کی بازار میں دھلائی کر دی، ویڈیو وائرل

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments


نی دہلی (یواین پی) عمر بھر کون جواں کون حسین رہتا ہے۔۔۔مگر کیا کریں دل ہے کہ مانتا نہیں کے مصداق خواتین و حضرات اکثر اپنی عمریں چھپاتے اور جوان اور خوبصورت و رعنا نظر آنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے نظر آتے ہیں۔مردوں کی تو چلو پھر بھی خیر ہے مگر خواتین اپنی عمر اور حسن کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں اور اس حوالے سے ذرا سی بھی لغزش انہیں بپھرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔آپ کسی بھی خاتون سے اس کی عمر پوچھ کر دیکھیں وہ کہے گی ابھی میری عمر ہی کیا ہے۔کبھی بھی کوئی خاتون آسانی سے اپنی عمر نہیں بتاتی کہ کہیں کوئی اسے آنٹی سے بڑی عمر کی خاتون نہ کہہ دے اور اگر کبھی کوئی عورت کو آنٹی کہہ دے تو پھر دیکھنے والے کی آنکھیں کیاکیا نہیں دیکھتیں۔کئی بار ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں کہ عورت کو آنٹی کہا تو وہ برا مان گئی بالکل ایسے جیسے صاحب کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔تاہم ابھی تازہ ترین ایک ویڈیو بھارت کی ریاست اترپردیش کی وائرل ہوئی ہے جہاں آنٹی کہے جانے پر عورت عورت ہی کی عزت کی ٹھکائی کر دیتی اور تھپڑوں گھونسوں کی برسات کر دیتی ہے۔بھارت میں خاتون نے آنٹی کہنے پر بھرے بازار میں لڑکی کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog