پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کی روشنی میں آگے بڑھانا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

ہمیں آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا جو بھارتی ظلم و ستم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں
اوکاڑہ (یواین پی/ شیخ ندیم شیراز) ضلع بھر میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا گیا مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری ،صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزرا ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان ہماری امنگوں کا ترجمان ہے ہمیں عشرہ محرم کے دوران یوم آزادی سادہ مگر پرووقار انداز میں منانا ہے آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اکابرین پاکستان اور ہمارے اسلاف نے وطن عزیز کو حاصل کرنے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا پاکستان میں محبت ،امن ،بھائی چارے ،رواداری اور برداشت کے جذبوں کو پروان چڑھانا ہر شخص کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک حساس ،خوشحال ،مضبوط اور ذمہ دار قوم کے طور پر دنیامیں پہچانے جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کی روشنی میں آگے بڑھانا ہے اور علامہ اقبال کے خوابوں کی عملی تعبیر کو شکل دینی ہے ہمیں آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا جو بھارتی ظلم و ستم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ہم حق ارادیت کے حصول میں جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں قبل ازیں صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری ،صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،صدرپاکستان تحریک انصاف سید عباس رضا رضوی ،ٹکٹ ہولڈر سید گلزار سبطین ،صدر خواتین ونگ شازیہ احمد ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،چوہدری عبد اللہ طاہر،راو حسن سکندر ،چوہدری طارق ارشاد ،راو صفدر علی خان اور سرکاری افسران ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر علامتی واک بھی کی گئی جس میں شرکائے تقریب نے شرکت کی بعد ازاں صوبائی وزرا اور ڈپٹی کمشنر (ر) محمد علی اعجاز نے اوکاڑہ پریس کلب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی بعد ازاں پولیس اورریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ اس مو قع پر پریس کلب کے صدر شہباز شاہین اور اراکین کی جانب سے مہمانان گرامی اور بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو یادگاری شیلڈز دی گئیں تقریب سے صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پر وری و اشتمال اراضی پیر سید صمصا م علی شا ہ بخاری ،صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے بھی خطا ب کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy