پنجاب بھر میں میٹرک نتائج کا اعلان، لاہور ،گوجرانوالہ میں لڑکے بازی لے گئے

Published on July 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments

5
لاہور/ گوجرانوالہ (یو این پی ) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گذشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحان 2016ء کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے نتائج کے مطابق لاہور بورڈ میں تینوں پوزیشنیں لڑکے لینے میں کامیاب ہوگئے۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے تینوں طلبا کا تعلق ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن لاہور سے ہے۔ لڑکے سائنس گروپ کی بھی تینوں پوزیشنیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ لڑکیاں آرٹس گروپ کی تینوں پوزیشنیں لے گئیں۔ امتحان میں شرکت کرنیوالے تمام امیدواروں کے نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا جبکہ گوجرانوالہ میں پہلی 2 پوزیشن بھی لڑکوں نے حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن کا طالبعلم رانا عمر فرحان نے 1087 نمبر لیکر پہلی، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن کا طالبعلم محمد شایان نے 1086 نمبر لیکر دوسری جبکہ ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن ہی کے طالبعلم مومن علی اور حسنین مشتاق نے 1085 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ کی بھی تینوں پوزیشنیں لڑکے لے گئے۔ سائنس گروپ میں بھی ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن کا طالبعلم رانا عمر فرحان 1087 نمبر لیکر پہلے، ڈویثرنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن کا طالبعلم محمد شھیان 1086 نمبر لیکر دوسرے جبکہ ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن ہی کے طالبعلم مومن علی اور حسنین مشتاق 1085 نمبر لیکر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہے۔ سائنس گروپ آف گرلز ڈی پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن کی طالبہ سیمل سلیم 1083 نمبر لیکر پہلی پوزیشن، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن کی طالبہ رمشہ طاہر 1082 نمبر لیکر دوسری اور جناح گرائمر سکینڈری سکول غلام حسین پارک شادباغ کی طالبہ سجال طارق 1079 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب رہی۔ لڑکوں کے آرٹس گروپ میں پاکستان ماڈل ہائی سکول رائیونڈ روڈ کا طالبعلم شبیر علی 1034 نمبر لیکر پہلے نمبر پر رہا۔ الائیڈ سکول شادمان کا طالبعلم محمد شہزاد نے 1006 نمبر لیکر دوسری جبکہ علامہ اقبال پبلک بوائز ہائی سکول رائیونڈ روڈ قصور کے طالبعلم محمد عثمان اور گورنمنٹ پبلک ماڈل ہائی سکول نین سکھ کا طالبعلم اللہ دتہ نے 994 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے آرٹس گروپ میں علامہ اقبال پبلک ہائی سکول فارگرلز رائیونڈ روڈ کی طالبہ اقراء 1067 نمبر لیکر پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گئی۔ سوسائٹی پبلک ہائی سکول مغلپورہ کی طالبہ عائشہ خالد اور فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ لاہور کی طالبہ اریج وسیم 1055 نمبر لیکر دوسری جبکہ پرائیویٹ امتحان دینے والی طالبہ عظمیٰ وارث 1045 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب ہوگئی۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحان میں 197350 طلبہ وطالبات نے شرکت کی جن میں سے 149405 پاس ہوئے اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 75.70 فیصد رہا۔ سائنس لوکس سکول گوجرانوالہ کے محمد فیضان نے 1079 نمبر لیکر بورڈ ٹاپ کیا‘ جدید دستگیر سکول گوجرانوالہ کے رائو عبید الرحمن اور سیالکوٹ گرامر سکول کی حافظہ عمائزہ احسان نے 1078 نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بیسٹ سکول سسٹم گوجرانوالہ کی ماہ رخ اور جدید دستگیر گرلز سکول کی اسوہ ارشد نے 1077 نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں سائنس لوکس سکول کے محمد فیضان نے پہلی‘ رائو عبید الرحمن نے دوسری اور غزالی ماڈل سکول پھالیہ کے واثق بلال نے 1075 نمبر لیکر تیسری‘ سائنس گروپ گرلز میں حافظہ عمائزہ احسان نے پہلی‘ ماہ رخ نے دوسری اور سائنس فائونڈیشن گوجرانوالہ کی سندس طارق بٹ نے 1076 نمبر لیکر تیسری پوزیشن‘ آرٹس گروپ بوائز میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 کامونکی کے محمد حامد نے 1017 نمبر لیکر اول‘ مدرسہ سیدنا ایوب انصاری گوجرانوالہ کے محمد سلمان نے 1016 نمبر لیکر دوم اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو کامونکی کے رفاقت علی نے 1013 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ طالبات میں بلال ہائی سکول گجرات کی نیلم شہزادی نے 1046 نمبر لیکر اول‘ سدرہ بانو نے 1043 نمبر لیکر دوم اور نیو سائنس فائونڈیشن کامونکی کی امامہ نعیم نے 1041 نمبر لیکر سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ میٹرک کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج کیا جائیگا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد ثانوی تعلیمی بورڈ کی 15 پوزیشنوں میں 14 پوزیشنیں پرائیویٹ سکولز لے اُڑے۔ پہلی دو پوزیشنیں لڑکوں جبکہ تیسری پوزیشن ایک لڑکی طالبہ نے حاصل کی۔ دو سال بعد طلباء نے طالبات پر سبقت حاصل کر لی۔ لاسال ہائی سکول کے طالب علم شہرام تبسم نے 1080 نمبرحاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی، ڈویژنل پبلک سکول کے آفاق محمود نے 1079 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ ساندل کالج کی فاطمہ نے 1078 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آن لائن کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ برائے اعلیٰ و ثانوی تعلیم اسلام آبادکے زیر اہتمام میٹرک پارٹ ون نویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریگولر 78 ہزار 715 امیدواروں میں سے 57 ہزار 540 ریگولر امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 73.10 فیصد رہا اور پرائیویٹ میں کل 14ہزار 692 امیدواروں میں سے 3 ہزار 907 امیدوار کامیاب ہوئے جس کی کامیابی کا تناسب 26.59 فیصد رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes