متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کے بعد دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

دبئی(یواین پی) متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کے بعد دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔بچے کی پیدائش ایسے موقع پر ہوئی ہے جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل تاریخی ابراہیم معاہدے کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔دبئی میں پیدا ہونے والے پہلے اسرائیلی بچے کا نام میاسلمان ستاروستا لیمبرٹ رکھا گیا ہے۔ بچے کے والد دبئی میں اسرائیل کے قونصل جنرل ہیں۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ابراہیم معاہدے کے بعد یہ پہلا اسرائیلی بچہ ہے جس کی پیدائش یو اے ای میں ہوئی ہے اور یہ اعزاز کسی سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں۔ دونوں ممالک میں بہت سی عادات مشترک ہیں اور ایک دوسرے کی عادات اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک ملک کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے اماراتی بچے اسرائیل میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور بہت سی اسرائیلی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں کام کر رہی ہیں تاہم ابھی یہ صرف شروعات ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اس وقت بحال ہوئے تھے جب ایک سال قبل امن معاہدہ کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے یو اے ای میں اپنا قونصل خانہ جون میں قائم کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy